مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے: فخر امام
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعے اس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، ہم سب ایک صحت مند پاکستان کیلئے یکجان اور پرعزم ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعے اس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اورمعاشرے کو صحتمند بنائیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بچوں کوپولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے،اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ پولیو ویکسین کے قطرے صحتمند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ اْن پولیو ورکرزکو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔