• news

سقوط ڈھاکہ کو 48برس بیت گئے

لاہور( این این آئی )ملک بھر میں آج پیرکویوم سقوط ڈھاکہ منایا جائے گا ۔ اس عظیم سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین سقوط ڈھاکہ کے عوامل پر روشنی ڈالیں گے ۔پرنٹ میڈیا میںسقوط ڈھاکہ کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع ہوں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا اور ریڈیو پربھی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔سانحہ مشرقی پاکستان 48برس قبل 16دسمبر 1971کو پیش آیا ۔

ای پیپر-دی نیشن