مظفر گڑھ میں 7 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیقدو روزہ انسدادی مہم آج سے شروع ہو گی
اسلام آباد‘ لاہور(خصوصی نمائندہ + نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ مظفر گڑھ کی 7 سالہ بچی سکینہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بچی کو ایک بار بھی حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے۔ رواں سال پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہو گئی۔ دوسری طرف دو روزہ پولیو مہم میں آج سے شروع ہوگی۔ انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے،2019 کی اس آخری پولیو مہم میں 260000 پولیو ورکرزحصہ لے رہے ہیں۔