• news

ڈی جی خان اور راجن پور کو بلوچستان میں شامل کیا جائے: اختر مینگل

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جنوبی پنجاب میں برابر کا ترقی یافتہ ہو‘ سی پیک سے لاہور میٹرو ٹرین چلائی گئی لیکن بلوچستان میں کیکڑا بس بھی نہیں دی گئی۔ تونسہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کو بلوچستان سے نکال کر پنجاب میں شامل کیا گیا تھا‘ پنجاب میں شمولیت کے باوجود ڈیرہ غازی خان اور راجن پور پسماندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایک ضلع میں 23 جامعات ہیں لیکن ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں۔ وسائل معدنیات یہاں سے نکلے مگر مقامی لوگ مستفید نہیں ہوئے‘ ہم پاکستان کے آئین کے تحت حقوق مانگ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن