مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست، نیب نے مہلت مانگ لی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 24 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ سوموار کو عدالتی سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرا سکا۔ دوران سماعت نیب کے وکیل نے مریم نواز کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جواب کیوں نہیں جمع کرایا گیا جس پر نیب کے وکیل فیصل بخاری نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا دیں گے۔