• news

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6روز توسیع

اسلام آباد (نا مہ نگار) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں6جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ریفرنس کے دیگر شریک ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ عدالت کی جانب سے استفسار پر ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ نیب نے ریفرنس کے دیگر شریک ملزمان کو نہ تو گرفتار کیا اور نہ ہی ان کو کوئی نوٹس ہوا۔ جس پر عدالت نے چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل، آغا جان اختر، سابق چیئرمین اوگرا سعید احمد خان ، سابق ممبر اوگرا عامر نسیم اور سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد اسلام، اینگرو گروپ کے چیئرمین حسین داؤ اور ڈائریکٹر عبدالصمد داؤد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن