ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کردی۔ ایف بی آر کی جانب سے تاریخ میں چوتھی مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اب 31 دسمبر تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرن (گوشوارے) جمع کرا سکتے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق 13 دسمبر تک 19 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے جبکہ سال 2018 میں تقریباً 27 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے تھے۔