• news

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسروں کے تبادلے معطل کر دیئے ، حکومت سے جواب طلب

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس پی رضوان احمد کا تبادلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئی جی سندھ پولیس افسران کے تبادلوں سے لاعلم ہیں، سندھ حکومت ایس پی کے معاملے پر کسی بھی صورت میں مداخلت نہیں کر سکتی۔وکیل درخواست گزار فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ تبادلے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ ہم یہ بھی علم ہے کہ ایک ایک دن میں بیس بیس افسران کا تبادلے کئے گئے ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ دونوں تبادلوں کے نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائیں اور اگر عدالت یہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کرتی تو مزید تبادلے ہوتے رہیں گے۔عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن