قومی اسمبلی میں زرتاج گل اور ڈپٹی سپیکر میں تلخ کلامی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا عالمی مطالعاتی مرکز ترمیمی بل 2019 ایوان میں پیش کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ زرتاج گل بل پیش کرنے سے قبل کوئی بات کرنے کو خواہاں تھیں۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سور ی نے کہا کہ آپ پہلے بل پیش کریں، جس پر وزیر مملکت بولیں ہم بھی 80 ہزار سے زائد ووٹ لے کر یہاں آئے ہیں، ہمیں بھی یہاں بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ بعدازاں زرتاج گل نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا عالمی مطالعاتی مرکز ترمیمی بل 2019 ء پیش کیا۔ بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔