• news

مسابقتی کمشن نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 7 کروڑ جرمانہ کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسابقتی کمشن نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پر ساڑھے سات کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ سی سی پی نے جرمانہ گندم کے آٹے کی قیمتیں فکس کرنے پر عائد کیا۔ اس ضمن میں حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت اور پیداوار کی مقدار کو بھی فکس کیا۔ ایسوسی ایشن نے حساس تجارتی معلومات کے تبادلے کیلئے اپنا پلیٹ فارم فراہم کیا۔ حساس تجارتی معلومات کے تبادلے کیلئے پلیٹ فارم دینا کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن