آرمی پبلک سکول پر حملے کے اہم سہولت کار کو 5 سال بعد پھانسی دیدی گئی
پشاور(آئی این پی ) سانحہ آرمی پبلک اسکول کے اہم سہولت کار تاج محمد کو پھانسی دے دی گئی۔پیر کی صبح سانحہ اے پی ایس پشاور کے اہم سہولت کار کو سانحے کی پانچویں برسی کے موقع پر پھانسی دے کر انجام تک پہنچا دیا گیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تاج محمد ولد الف خان مسلح افواج پر حملوں اور خود کش بم باروں کا سہولت کار تھا، اے پی ایس حملے کے لیے بھی سہولت کاری کی جس میں 125 بچوں سمیت 151 افراد شہید ہوئے تھے، سہولت کار تاج محمد نے دوران سماعت مجسٹریٹ کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔