• news

نامکمل دستاویزات، مراد سعید کے والد کو میلبورن ایئرپورٹ پر پولیس نے تحویل میں لے لیا

میلبورن (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد کو میلبورن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید کے والد سعیداللہ پاکستان سے میلبورن آسٹریلیا پہنچے تھے، سعیداللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ میلبورن امیگریشن پولیس نے سعید اللہ کو اپنی تحویل میں لے لیا، سعیداللہ دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے، سعید اللہ کا اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مراد سعید کے والد سٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا پہنچے تھے

ای پیپر-دی نیشن