• news

اے پی ایس جیسے والدین، بچوں کے ہوتے کوئی بال بیکا نہیں کر سکتا: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو کبھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ متحد ہو کر ہم پاکستان کے دیر پا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ ’ سانحہ اے پی ایس میں ملوث 5 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کے ذریعے پھانسی دے دی گئی۔ ہم 'شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں، بطور قوم ہم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے طویل سفر کیا ہے۔ سانحہ اے پی ایس پر ویڈیو پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں ایسی فوج کا چیف ہوں جہاں پر ہمارے جوان ہر وقت اس ملک کے لیے جان نچھاور کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتوں کو پیغام دیتا ہوں کہ جب تک ہمارے پاس ایسے والدین اور بچے ہیں کوئی اس کا ملک کا بال بیکا نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں بتایا کہ امریکی سینٹر لنزے گراہم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ان کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمی عمل کے ساتھ ساتھ علاقائی سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی سینٹر نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

ای پیپر-دی نیشن