• news

بالاکوٹ پر حملے کا خواب صرف فلم کے ذریعے ہی پورا ہو سکتا ہے: فوجی ترجمان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فلم سازوں کو ’بالا کوٹ‘ حملے پر فلم بنانے کے اعلان پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بھارت کا خواب بولی وڈ فلم کے ذریعے ہی پورا ہو سکتا ہے‘۔ میجر جنرل آصف غفور نے ’انڈیا ٹوڈے‘ کی خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان ایئر فورس‘ (پی اے ایف) کے جانبازوں کی جانب سے گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی وہ بطور سپاہی عزت کرتے ہیں۔ مگر بھارت کا جھوٹا خواب تو فلم کے ذریعے ہی پورا ہوسکتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بالا کوٹ‘ حملے کے حوالے سے بھارتی وزیر نے خود اعتراف کیا کہ پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اور عالمی برادری کو بھی اس حملے کے نقصانات کے شواہد نہیں ملے۔ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق تاہم بھارت کا ’بالا کوٹ‘ حملے کا خواب صرف بولی وڈ فلم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن