• news

انگلینڈ مضبوط حریف‘ سیریز آسان نہیں ہوگی:بسمہ معروف

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریزآسان نہیں ہوگی، انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم مضبوط حریف ہے تاہم بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کے باعث اسکواڈ میں موجود تمام کرکٹرزنمایاں کارکردگی دکھانے کے لیے پراعتماد ہیں۔ بسمہ معروف نے کہا کہ کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ اس سیریز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کاکہنا ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف آخری بار 2016 میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی مگر تین سال بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ایک مختلف ٹیم بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے کھیل میں نکھار ویمنز کرکٹ کے فروغ کے لیے ضروری ہے تاہم وہ اس سیریز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کے لیے مفید سمجھتی ہیں۔ہیتھر نائٹ نے کہا کہ ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے باوجود مثبت پہلو ایک روزہ ویمنز کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی اسپنر سارہ گلین کی عمدہ باؤلنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن