• news

مشرف کو سزا: وزیردفاع لاعلم نکلے

اسلا م آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر دفاع پرویز خٹک سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے فیصلے پر ردعمل دیا مگر پارلیمنٹ میں میڈیا نمائندگان نے جب وزیر دفاع پرویز خٹک سے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میں مصروف تھا مجھے اس فیصلے کا ابھی آپ سے پتا چلا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروانا ہوگا یہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے تو ابھی آگے جائے گا اور فائنل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن