• news

سزائے موت سے متعلق صدر کے اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت سے سزائے موت کی معافی، معطلی یا کمی کا اختیار فوری واپس لیے جانے کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔درخواست ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے آئین کا آرٹیکل 45 قرآن و سنت سے متصادم ہے لہذا صدر مملکت سے سزائے موت کی معافی، معطلی یا کمی کا اختیار فوری طور پر واپس لیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 227 کے تحت صدر سزائے موت ختم نہیں کر سکتا، سزائے موت کی معافی، معطلی یا کمی کا اختیار صرف مقتول کے ورثا کے پاس ہوتا ہے اس لیے صدر کا سزا ختم یا معاف کرنا غیر آئینی و غیر شرعی ہے۔درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن