• news

ہائیکورٹ نے مریم خاور کی بطور چیف ایگزیکٹو افسر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی تقرری بحال کردی

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے مریم خاور کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی تقرری بحال کردی۔ ان کی تقرری کو سنگل بینچ نے غیر قانونی قرار دیا تھا اس فیصلے کو مریم خاور نے حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ کے توسط سے چیلنج کیا تھا۔ ڈویژن بینچ نے حافظ طارق نسیم کے دلائل تسلیم کرتے ہوئے سنگل بینچ کے آرڈر کو منسوخ کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن