• news

لاہور، علی پور میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملے، خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

لاہور، علی والی (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں پولیو ٹیم پر حملہ ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیو ورکر ریاض بی بی اور نازیہ بی بی یونین کونسل 163 میں قطرے پلانے گئی تھیں اس دوران زویا نامی خاتون نے نہ صرف نازیہ اور ریاض بی بی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گالیاں دی بلکہ پولیو ورکر ریاض بی بی پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ پولیس نے پولیو ورکر ریاض بی بی کی درخواست پر زویہ عمر کے خلاف506،186کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکہ خاتون زویہ کو گرفتار کرکہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں تحصل علی پور کے علاقہ میں بھی انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ تحصیل ہیڈ کواٹر علی پور سے محکمہ صحت ٹیم کا عملہ ویکسینیٹر امجد ،عنبر بی بی سپر وائزر کے ہمراہ نواحی علاقہ بستی سیداں میں آگاہی مہم دے رہی تھی کہ اسی دوران بستی کے چھ افراد نے مسلح ڈنڈے سوٹوں پو لیو ٹیم پر حملہ کر دیا اور بستی سے بھاگ جانے کا کہا پو لیو ٹیم پر حملے کے دوران ان کی سکیورٹی پر تعینات پو لیس اہلکار غائب ہو گئے شور و ویلا اہل علاقہ نے محکمہ صحت ٹیم کی جان بچائی بعد ازاں ڈی پی او مظفرگڑھ کے احکامات پر مقامی پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا تاہم سیاسی مداخلت کی باعث پو لیو ٹیم پر حملہ کرنے والے افراد پر تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن