• news

سردی بڑھتے ہی متعدد علاقوں میں گیس پریشر میں کمی،کئی علاقوں میں غائب

لاہور( این این آئی)سردی کی شدت بڑھتے ہی متعدد علاقوں میں گیس کے پریشر میں کمی جبکہ کئی علاقوںمیں غائب ہو گئی جس کی وجہ سے خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں گیس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔ناقص ہیٹر اور گیزر کا استعمال بڑھنے سے گیس کے پریشر میں کمی ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوںمیں گیس مکمل غائب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے خواتین کو کچن کے امور نمٹانے بھی میں شدید مشکلات درپیش ہیں اور شہری بازار سے کھانا لانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی سخت مہم کے باوجود کئی علاقو ں میں کمپریسر کا استعمال جاری ہے جس کی وجہ سے اطراف کے گھروں کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں ۔ مطالبہ ہے کہ کمپریسر کا استعمال کرنے والوں کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن