مشرف کے حلف لینے والے جشن منا رہے ہیں: فردوس عاشق، دفاع کا موقع نہیں دیا گیا: اٹارنی جنرل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اٹارنی جنرل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تمام اداروں کے درمیان باہمی اعتماد اور ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم اور عسکری قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ پاک فوج کے بہادر جوانوں، افسروں نے اپنے خون سے امن کے دیئے روشن کئے۔ افواج پاکستان نے ملکی سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ افواج پاکستان اور موجودہ حکومت یکجہتی سے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ عالمی ادارے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کر رہے ہیں۔ ملکی معیشت کو استحکام ملنے پر عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ آج ایسا فیصلہ آیا جس کے بعد کچھ لوگ جنہوں نے پرویز مشرف سے حلف لیا جشن منا رہے ہیں۔ نئے پاکستان کا جنم رول آف لا، انصاف پسندی کے ساتھ جڑا ہے۔ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں ہمارے جوان دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں مصروف ہیں داخلی اور خارجی مجاذ پر پاکستان کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ایسی صورتحال میں سرحدوں پر کھڑے جوانوں کے حوصلے بلند رکھنا ضروری ہے۔ پاکستان کے مخالفین بغلیں بجا رہے ہیں۔ ایک ایسا فیصلہ ٹی وی سکرین پر رہا جس پر لوگ جشن منا رہے ہیں کچھ نادان لوگ اداروں پر تنقید اور تضحیک کرکے کیچڑ اچھال رہے ہیں پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے دفاع اور قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ جماعتیں اپنی سیاسی تسکین کیلئے اس فیصلے کی تشریح کر رہی ہیں ان سیاسی جماعتوں کا بیانیہ قومی بیانیئے سے نہیں ملتا۔ افواج پاکستان نے سویلین حکومت کو سپورٹ کیا۔ جمہوری پودے کو پروان چڑھانے میں افواج پاکستان کا کردار ہے۔ کسی فرد واحد کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ادارے کی ساکھ پر حملہ کرتے ہیں۔ ہم سب کیلئے پاکستان مقدم ہے ادارے ہماری طاقت ہیں۔ اٹارنی جنرل انور منصور نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فیصلے میں غیر حاضر پروریز مشرف کو سزائے موت دی۔ پرویز مشرف نے یہاں رہتے ہوئے اپنے اوپر فرد جرم بھی سنی جس نے شکایت کی اس کو کابینہ نے اجازت نہیں دی تھی۔ پرویز مشرف بیمار ہو گئے اور اس کے بعد باہر چلے گئے غیر موجودگی میں سزا دی گئی کیا جلدی تھی؟ فیصلہ سنانے کی۔ پرویز مشرف کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا۔ پرویز مشرف نے دیگر لوگوں کو بھی فریق بنانے کی درخواست کی تھی۔ قانون کہتا ہے کہ ہر شخص کا ٹرائل فیئر ہونا چاہئے اور فیئر ہوتا نظر آنا چاہئے ۔آرٹیکل 10 اے کہتا ہے کہ ہر شخص کو فیئر ٹرائل ملے گا۔ پرویز مشرف اس وقت بیمار ہیں اور آئی سی یو میں زیر علاج ہیں حکومت نے ایک سٹیج پر اپنی ٹیم بدلنا چاہی کہ ماضی کی کوتاہیوں کو ٹھیک کیا جائے میں نے درخواست کی کہ مجھے اس فیصلے کی کاپی دی جائے کمال کی بات یہ ہے کہ جو فیصلہ کیا وہ اب تک جاری نہیں کیا گیا آرڈر وہ نہیں ہوتا جس پر دستخط نہیں ہوتے جس پر دستخط نہیں ہوتے جب کیس لگا تو میں نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو دلائل دینے کیلئے بھیجا کورٹ نے ان کو سننے سے انکار کیا اور کہا کہ ٹیم تشکیل دیں۔ سینئر وکلاء نے کہا کہ کچھ وقت دیں تاکہ کیس پڑھ سکیں عدالت نے کہا ابھی دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دیں گے عدالت نے جب بیان لینے کا کہا تو عدالت نے کہا کہ پاکستان لائیں اور بیان ریکارڈ کرائیں چودھری شجاعت نے کہا کہ انہیں پارٹی بنایا جائے عدالت نے اس سے بھی انکار کیا کوئی شخص اکیلا ایکشن نہیں لیتا۔ اس حکومت کا نظریہ مختلف ہے اس حکومت کا نظریہ ہے کہ ہر شخص کو انصاف ملنا چاہئے یہ فیصلے قانون کیلئے ہے اگر کوئی یہ کہے کہ عدالت آزاد ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ عدالت قانون کے باہر فیصلہ کرے۔ مقدمے میں فریق بننے کی بیورو کریسی کی سزا بھی مسترد کی گئی ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ فیصلہ تاریخی ہے یہ وہی پرویز مشرف ہیں جس سے انہوں نے این آر او لیا تھا کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس آئین کے مطابق ہیں؟ جنہوں نے دس سال مل کر ملک کو لوٹا کیا یہ سب آئین کے مطابق تھا؟ تفصیلی فیصلے کے بعد حکومتی مؤقف سامنے آئے گا بلاول بھٹو کی کمنٹری سمجھ سے بالاتر ہے پروریز مشرف نے چالیس سال فوج کی خدمت کی پرویز مشرف نے خود کہا کہ ان کو این آر او دیکر غلطی کی تھی مشرف کے 9 سال پیپلز پارٹی، ن لیگ کے 10,10 سال سے بہتر تھے عمران خان مشکل حالات میں مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے سے فاصلے بڑھ رہے ہیں اور کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں ملک کی خدمت کرنے والوں کو سزائے موت جبکہ چوروں، ڈاکوؤں، لٹیوں اور ملک کو لوٹنے والوں کی دھڑا دھڑ ضمانتیں ہو رہی ہیں وزیراعظم عمران خان واپس آئیں گے تو اس معاملے پر سوچیں گے یہ باتیں آسانی سے رقم ہونے والی نہیں ہیں فوج سب سے حساس ادارہ ہے۔ کسی ادارے کی تضحیک کریں گے تو وہاں ری ایکشن تو ہوگا اپوزیشن والے سارے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں اپوزیشن والے سارے جی ایچ کیو کی نرسری میں پڑے ہوئے ان کی کوئی شناخت نہیں کون نواز شریف کو جانتا تھا؟ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار سے کال پر وزیراعظم بنا کون آصف زرداری کو جانتا تھا جو ایک شادی کی بنیاد پر سیاستدان بنا فوج نے تین بار آئین کو بچائے رکھا اب بھی امید ہے آئین کو کوئی خطرہ نہیںڈ ان چوروں، لٹیروں کیلئے ضرور کوئی نئی راہ نکلے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت پر سخت ردعمل دیا ہے ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے ملک کیلئے جان دائو پر گانے والے کو غدار ٹھہرایا جائے کیسا انصاف ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے وفادار قرار؟ پرویز مشرف سخت علیل ہیں انہیں دفاع کا موقع ملنا چاہئے عسکری خدمات کے ساتھ کراچی کی تعمیر وترقی میں پرویز مشرف کی خدمات مثالی ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں تقسیم بڑھے قوم اور ادارے تقسیم ہو ں ان کا فائدہ؟ چیف جسٹس نے خود اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کی بات کی تھی کیا کروڑوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو چھوڑ دیا جائے؟ ماضی کے معاملات کو نہ چھیڑا جائے یکے بعد دیگرے فیصلے دیئے گئے، معاملات تصاد کی طرف جائیں۔