• news

حذیفہ ابراہیم نے یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کھلاڑی محمد حذیفہ ابراہیم نے یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15 کا ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔امریکی شہر بوسٹن میںچیمپئن شپ کے فائنل میں سیڈ 6 حذیفہ نے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کے یاسین شہودے کو 0-3 سے مات دیکر اپ سیٹ کامیابی حاصل کی۔ٹائٹل جیتنے پر پاکستانی سٹار کورٹ میں ہی سجدہ ریز ہوگئے ۔

ای پیپر-دی نیشن