سری لنکن کھلاڑی کراچی میں تفریح کیلئے سمندر کنارے پہنچ گئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے لیے شہر قائد میں موجود سری لنکن کرکٹرز دو دریا پہنچ گئے ، دیسی فوڈ کے ساتھ ساتھ سمندر کے کنارے کراچی کی ٹھنڈی ہوائیں بھی انجوائے کیں۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 7 کرکٹرز نے گزشتہ رات کراچی کے مشہور تفریحی مقام دو دوریا پہنچے اور وہاں پر ڈنر کیا، سری لنکن کرکٹرز نے کراچی کا دیسی فوڈ انجوائے کیا۔ذرائع کے مطابق ڈنر میں سری لنکن کھلاڑیوں نے فرائیڈ رائس، فش فرائی، مٹن کباب اور ملائی بوٹی کا آرڈر دیا تھا۔ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین نیروشن ڈک ویلا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں سری لنکن کرکٹرز کو سمندر کے کنارے واقع ہوٹل کے ٹیرس میں چادر اوڑھے بیٹھے سرد ہواؤں کو انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ جمعرات سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔