• news

انٹرنیشنل سکواش : طیب اسلم ‘فرحان محبوب کی سیمی فائنل میں رسائی

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)طیب اسلم‘فرحان محبوب پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کے طیب اسلم نے مصری کھلاڑی یحییٰ النواسنے کو 20 منٹ کے کھیل میں 0-3 سے زیر کیا۔ فرحان محبوب نے ہم وطن فرحان زمان کو 3-1 سے، مصری کھلاڑی یوسف ابراہیم نے پاکستان کے محمد عاصم خان کو 3-1 سے اور مصری کھلاڑی محمد الشیربینی نے پرتگال کے روئے سوریز کو 3-0 سے ہرایا۔ خواتین مقابلوں میں مصر کی ہانہ موتاز نے ہم وطن فرح میمن کو 3-0 سے، مینا حمید نے سوئٹزر لینڈ کی سینڈی میریو کو 4-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ مینز اور ویمنز سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن