• news

امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کم بیک کرے گی: وقار یونس

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کا کراچی میں ہمیشہ ریکارڈ اچھا رہا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کم بیک کرے گی۔ دس بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ ہو رہی ہے جس پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پچھلے دس سال پاکستان کرکٹ پر کافی مشکل تھے، ساری کرکٹ باہر کھیلی۔ یہاں ڈیبیو کیا تھا جو اب بھی کل کی بات لگ رہی ہے، کراچی میں ڈیبیو پر جو احساسات تھے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا کراوڈ ہمیشہ کافی اچھا رہا ہے، کراچی کے لوگ کرکٹ کو سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ کراچی میں اس بار اچھا کراوڈ ہوگا۔ دس سال میں کرکٹ کی دوری کی وجہ سے ہم پیچھے چلے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن