• news

کسی کھلاڑی پر پاکستان ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے تھے: مکی آرتھر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔پاکستان کیساتھ میری گہری وابستگی اور والہانہ لگاو ہے،لیکن اس وقت حریف سائیڈ سے تعلق ہے،مصباح الحق سے کوئی رقابت نہیں، بطور کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری کے سوچا، پاکستان کے دورہ پر آنے والی سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ گزارے تین برسوں کا ہر لمحہ دل پر نقش اور یادگار ہے، پاکستان ٹیم کی میرے دل میں جگہ موجود ہے، دوبارہ پاکستان آکر اچھا لگا، میںنے کوچ کی حیثیت سے ہمیشہ ٹیم کی بہتری کے لیے سوچا، میں نے کسی کھلاڑی پر پاکستان ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے، کرکٹ میں پسند ناپسند نہیں ہوتی۔کھلاڑی کے انتخاب میں کوچ کارکردگی کو مدنظر رکھتا ہے، یہ درست نہیں ہے کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے،سری لنکا ایک اچھی ٹیم ہے اور اس میں ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں، کراچی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن