• news

36 سینئر سول ججز کی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدہ پر ترقی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے 36 سینئر سول ججوں کو ترقی دے دی گئی۔ سینئر سول ججوں کی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدوں پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ترقی پانیوالے ایڈیشنل سیشن جج ایک سال کے لئے پروبیشن پیریڈ پر رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے ایڈیشنل سیشن ججوں کی ترقی انکی کارکردگی سے مشروط ہو گی۔ نئے ایڈیشنل سیشن ججوں کی ترقی سے وزارت قانون و انصاف، رجسٹرار سپریم کورٹ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن