سانحہ اے پی ایس: جوڈیشل کمشن کی تحقیقات آخری مراحل میں ،اس وقت کے وزیر اعظم ، آرمی چیف کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
پشارو(آئی این پی ) سانحہ آرمی پبلک سکول کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔جوڈیشل کمیشن کو والدین کی جانب سے اس وقت کے آرمی چیف اور وزیراعظم کو طلب کرنے کیلئے دی جانیوالی درخواست کو مستردکر دیا،کمیشن کے ترجمان کے مطابق رپورٹ ایک سے2ماہ میں سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے 9 مئی2018کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا جس کیلیے پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان کوکمیشن کا سربراہ مقررکیا تھا۔