• news

زہریلا کھانا کھانے سے 4 دوستوں کی حالت غیر، ایک جاں بحق

لاہور (نمائندہ خصوصی) ریلوے سٹیشن کے قریب حاجی کیمپ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ جبکہ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق چار دوستوں نے مقامی ریسٹورینٹ سے کھانا کھایا جس کے باعث چاروں کی حالت غیر ہوگئی۔ جن میں سے ایک اٹھارہ سالہ صدام جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو نے نعش کو تھانہ نولکھا پولیس کی تحویل میں دے کر متاثرہ تینوں افراد کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔متاثرہ افراد میں عرفان،مظہر افضل علی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن