برطانوی رکن پارلیمنٹ پاکستانی نژاد افضل خان نے اردو میں حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستان نژاد افضل خان نے اردو میں حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حلف لیتے وقت کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مانچسٹر کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں واپس آنے پر وہ بہت خوش ہیں اس شہر کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ جہاں دو سو سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا حلف اردو میں لیا، جنہوں نے برٹش انڈین فوج میں خدمات انجام دیں۔