• news

متنازعہ بھارتی بل کیخلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ مذمتی قرارداد منظور

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی منازعہ بل کیخلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ رکن اسمبلی جاوید حنیف نے کہا کہ بھارت نے سٹیزن ایکٹ کے تحت مسلمانوں کو چھوڑ کر سب کو حقوق دیئے ہیں۔ عذرا پیچوہو نے کہا کہ بھارتی پولیس نے احتجاج کرتے طلباء پر گولیاں چلائیں۔ بھارت کی سکیولر پالیسی مکمل فیل ہو گئی۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مودی نے مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ مودی اس حد تک گر سکتا ہے اس میں کوئی شک نہیں بلکہ یقین ہے۔ منگلا شرما نے کہا کہ بھارت کا سٹیزن شپ ایکٹ عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ عالمی برادری کشمیر میں اقدامات کا نوٹس لیتی تو ایسا نہ ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن