• news

ملکی استحکام ضائع نہیں ہونے دینگے: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلا ف کام کرنے والی تمام دشمن قوتوں کو ناکام بنا کر ملک میں استحکام لائے ہیں۔ اس استحکام کو کسی قیمت پر ضائع نہیں جانے دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ آرمی چیف نے گزشتہ روز ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور اس موقع پر کمانڈوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔ ایس ایس جی نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنے افسروں اور جوانوں کی بے پناہ قربانیوں کے ذریعہ دفاع وطن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن