پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آج جاری کیا جائیگا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) خصوصی عدالت میں مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آج جاری کیا جائے گا۔ رجسٹرار خصوصی عدالت کے مطابق فیصلہ دن 12بجے جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے خصوصی عدالت نے 17دسمبر کو پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے مختصر فیصلہ دیا تھا۔فیصلہ جسٹس وقار احمدسیٹھ کی سربراہی میںقائم بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے دیا تھا۔