• news

’’لارج ٹیکس پیئرز یونٹ‘‘ کراچی کے ٹیکس محصولات میں 16 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس وصول کرنے والے ’’لارج ٹیکس پیئرز یونٹ‘‘ (ایل ٹی یو) کراچی کے ٹیکس محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ٹیکس محصولات کا حجم 510 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی سے نومبر کے دوران ایل ٹی یو کراچی نے 439 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں71 ارب روپے یعنی 16 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن