حکومت عام آدمی کی فلاح کیلئے بے مثال منصوبے لارہی ہے:اسلم اقبال
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عام آدمی کی فلاح کے لئے ایسے بے مثال منصوبے لارہی ہے۔ ہیلتھ کارڈ کے بعد،انصاف راشن کارڈ سکیم کو حتمی شکل دی جارہی ہے جس سے معاشرے کے غریب ترین افراد کو ریلیف ملے گا۔ انصاف راشن سپورٹ پروگرام کے تحت معاشرے کے غریب ترین افراد کو ماہانہ تین ہزار روپے کے راشن کی خریداری کی سہولت ملے گی۔انہوں نے اس امر کا اظہار سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہیجس میں انصاف راشن کارڈ اورصوبے میں اضافی زرعی فیئر پرائس شاپس کے عوامی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت،ڈی جی انڈسٹریز، زراعت، خوراک، اربن یونٹ اورمتعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت دکانوںکو رجسٹرڈ کیا جائے گا جہاں سے انصاف راشن کارڈ کے ذریعے خریداری ہو سکے گی۔