چین کی مدد سے پاکستان خطے کیلئے فوڈ باسکٹ بن سکتا ہے:صدر لاہور چیمبر
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی اور تجربہ کی مدد سے پاکستان اس خطے کے لیے فوڈ باسکٹ بن سکتا ہے، پاکستان وسیع زرخیز زمین، تمام موسموں اور دنیا کے بہترین نہری نظام جیسی نعمتوں سے مالامال ہونے کے باوجود جدید ٹیکنالوجی کے فقدان کی وجہ سے فائدہ نہیں اٹھاپایا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں چین کے چھ رکنی اعلی سطحی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، چیئرمین چائنا پاکستان اکنامک اینڈ ٹریڈ کونسل شفیق الرحمن اور صدر چن جیان لو نے بھی خطاب کیا۔