ایران میں ہاتھ سے بْنے قالینوں کی برآمدات میں اضافہ
تہران (اے پی پی) ایران میں روزانہ ایک لاکھ 80 ہزار دستکاری مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ایران میں رواں سال کے ابتدائی 4 مہینوں کے دوران 3 کروڑ ڈالر پر مشتمل ہاتھ سے بْنے ہوئے قالینوں کی برآمدات ہوئی ہیں۔ یونین کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ بہرامی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ملک میں 2.4 کروڑ ڈالرمالیت کے ہاتھ سے بْنے ہوئے قالینوں کی برآمدات ہوئی ہیں۔