تعلیم پر خرچ کرنا بہترین سرمایہ کاری ہے:محمودالرشید
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ تعلیم پر سرمایہ کاری‘بہترین سرمایہ کاری ہے۔طالب علم بین الاقوامی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے آپ کو تحقیق اور جستجو پر مبنی تعلیم سے آراستہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں بی ایس بلاک کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر اعزاز احمدخان‘ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ظفر عنایت انجم‘ اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیرتعداد اس موقع پر موجود تھی۔