STEP کا ECAT اور MDCAT ٹاپرز کو سکالرشپ دینے کا اعلان
لاہور (پ ر) STEP ہر سال ECAT اور MDCAT انٹری ٹیسٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اپنے طلباء و طالبات کے لئے ہائی اچیور سکالرشپ کا اعلان کرتا ہے۔ جس کا مقصد طالب علموں کی محنت اور کاوشوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ہے۔ اس سکالر شپ کے تحت ECAT کے 25 ٹاپ اسکوررز کی انجینیئرنگ کی 4 سالہ تعلیم اور MDCAT کے 25ٹاپ اسکوررز کی میڈیکل کی 5 سالہ تعلیم کے مکمل اخراجات STEP ادا کرتا ہے ۔ تین سال قبل شروع کئے گئے اس سکالرشپ کے تحت اب تک تقریباََ 200 طالب علم ملک کے نامور میڈیکل اور انجینئرنگ کے تعلیمی اداروں میںاپنی تعلیم مکمل کر رہے ہیں اور ان کے تمام تر تعلیمی اخراجات STEPادا کر رہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی STEP by PGC کے طالب علموں نے انٹری ٹیسٹ میں اعلیٰ نتائج حاصل کئے ۔