• news

متحدہ نے مشرف کی سزائے موت کیخلاف عوام میں جانے کا اعلان کردیا

کراچی (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کے فیصلے کے خلاف عوام میں جانے کا اعلان کر دیا۔ سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلہ انتقامی کارروائی لگتی ہے۔ عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے کے خلاف عوام میں جائے گی۔ سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ قابل مذمت ہیں۔ وفاقی شرعی عدالت کے اندر قائم ہونے والی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں 17 دسمبر کو پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی جس کا تفصیلی فیصلہ گزشتہ روز جاری کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن