• news

ٹانک: دستی بم حملے میں زخمی سب انسپکٹردم توڑگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) دستی بم حملے میں پولیس کے سب انسپکٹر عنایت اللہ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق 12 دسمبر کو ٹانک میں تھانہ گومل کی پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا تھا۔حملے میں تھانہ گومل کے سب انسپکٹر عنایت اللہ، ہیڈ کانسٹیبل شفیق، کانسٹیبل کوثر خان اور کانسٹیبل سعید الرحمان کو تشویشناک حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں تھانہ گومل کے سب انسپکٹر عنایت اللہ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن