احتجاج جاری رہا تو بھارت اگلے ہفتے کشمیر پرحملہ کر سکتا ہے: انڈین دانشور
اسلام آباد(آئی این پی) بھارتی دانشور نے مودی سرکار کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بھارتی دانشوراشوک سوائن کا کہنا تھا کہ بھارت میں احتجاج اگلے ہفتے تک جاری رہا تو کشمیر میں دہشتگرد حملہ کرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر پاکستان کیخلاف لفظی جنگ شروع کرسکتے ہیں۔