پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار17وکلاء کی ضمانت پر رہائی کا حکم
لاہور(اپنے نامہ نگارسے) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 17وکلاء کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ملزم وکلاء کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تفتیشی افسر نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ابھی تک پچیس وکلاء کی شناخت کا عمل مکمل ہوا ہے دیگر وکلاء کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ وکلاء کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔