مشرف پر فیصلہ پڑھ کر تبصرہ کرونگا، نواز شریف کو ابھی نہیں بتایا: شہباز
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے رائل پرامیشن ہسپتال کی برانچ میں طبی معائنہ ہوا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کے دل کے ٹیسٹ ہوئے ہیں پیر کو دوبارہ پی ای سی سکین ہوگا۔ مشرف کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر تبصرہ اسے پڑھ کر کروں گا۔ نواز شریف کو ابھی فیصلے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ہماری جائیدادیں ضبط ہونا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ عمران خان چاہے کتنا زور لگا لے اللہ ہمارا حامی و ناصر ہے۔ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوتی تو نیب ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرتا۔ نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ملک کی خدمت کی ہے۔ پاکستان کی خدمت کے بدلے میں جو بھی تکلیف اٹھانی پڑی اٹھائیں گے۔