ایل او سی: بھارت کی جورا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 3 زخمی، پاک فوج کا بھر پور جواب
اسلام آباد‘ تتہ پانی (نوائے وقت رپورٹ‘ نامہ نگار) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول جورا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے 14 سال کا شہریار اور 29 سال کا نوید شہید ہوئے۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، پاکستانی فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس سے فوجی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا‘ بھارتی پوسٹ سے لاشوں کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔ پاکستان اور بھارتی فوج میں فائرنگ کے تبادلے میں تین پاکستانی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔