• news

مشرف کیخلاف تفصیلی فیصلہ آتے ہی سٹاک مارکیٹ کریش، 182 ارب ڈوب گئے

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز ’کریش‘ کر گئی، غیر یقینی ملکی حالات اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف تفصیلی فیصلے کے آتے ہی 100 انڈیکس میں 948.34 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی۔ گراوٹ کے باعث حصص مارکیٹ کی 10 حدیں گر گئیں جبکہ انویسٹرزکے 182 ارب روپے ڈوب گئے۔گراوٹ کے باعث 41 ہزار کی نفسیاتی حد گرنے کے ساتھ ساتھ 10 حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 41600، 41500، 41400، 41300، 41200، 41100، 41000، 40900، 40800، 40700 کی حدیں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن