عالمی کبڈی کپ، شریک ٹیموں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ عالمی کبڈی کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ورلڈ انٹی ڈوپنگ ایجنسی سے ڈوپنگ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔عالمی کپ 12 جنوری سے 19 جنوری تک لاہور میں کھیلا جائے گا، رانا محمد سرور نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دس مملک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، سیریالون اور اآذربائیجان شامل ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ عالمی کبڈی کپ کی تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں، میگا ایونٹ کیلئے مضبوط قومی ٹیم تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کبڈی کپ کا پاکستان میں منعقد ہونا ملک وقوم کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور عالمی کبڈی کپ ٹورنامنٹ 12 جنوری سے لاہور میں شروع ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں زور و شور پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی کبڈی کپ کی تیاری کے سلسلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔جن میں لالہ عبید اللہ کمبوہ، مشرف جاوید جنجوعہ، محمد عرفان مانا، محمد شفیق چشتی، ساجد ناصر گجر، ذوالقرنین، قمر بٹ، عبدالرحمن (مانی ملی)، ظفر اقبال چشتی، اویس جٹ، وقاص احمد جٹ، سعاد اللہ، بن یامین بٹ، نفیس شاہد گوجر، ارسلان محمود(شانی بسرہ)، رانا علی شان، راشد محمود ملک، علی وڑائچ، غلام فرید ٹوکا، وصاص رحیم گجر، بلال محسن، شہزاد اکمل ڈوگر، کلیم اللہ، شاہ، شہرام سجاد بٹھہ، جابر علی کمبوہ شامل ہیں جبکہ مزمل بوٹا اور خالد مہر نے کیمپ میں رپورٹ نہیں کی۔قومی ٹیم کے ہیڈکوچ طاہر وحید جٹ کی زیر نگرانی فریاد علی جٹ اور فریاد علی جٹ اور شہزاد حنیف کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کروا رہے ہیں اور امید ہے کہ عالمی کبڈی کپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، انگلینڈ، امریکہ، سیریالون اور آذربائیجان شامل ہیں۔