امریکہ نے پاکستان کیلئے فوجی تربیت کا پروگرام بحال کر دیا
واشنگٹن/اسلام آباد(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے قریباً دو سال بعد اپنا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس سال ہونے والی ملاقات اور امریکہ اور پاکستان کے دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔امریکہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر بھی پاکستان کو بھی بہت سراہا ہے۔