پہلے افغانستان سے فوجی انخلاء کا معاہدہبعد میں مذاکرات: طالبان کی کڑی شرط
دوحہ (نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان دوحہ دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات تمام امریکی اور غیر ملکی افواج کے انخلاء سے مشروط ہیں۔ غیرملکی افواج کے انخلاء کے معاہدے پر دستخط کے بعد مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں تمام افغان دھڑوں کا شامل ہونا بھی ضروری ہے۔