بھارتی حکومت لوگوں کی آواز کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے،سونیا گاندھی
نئی دہلی (این این آئی)انڈین نیشنل کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی طلبائ، نوجوانوں سمیت شہریوں کی آواز کودبانے کیلئے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونیا گاندھی نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ انکی جماعت کو طلباء سمیت شہریوں پر کیے جانے والے ظلم وستم پر گہری تشویش اور صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں لوگوںکا یہ حق ہوتا ہے کہ وہ حکومت کے غلط فیصلوں اورپالیسیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں اور حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے تحفظات کو سنے اور انہیں دور کرے ۔